موہالی : سابق چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا منگل کو موہالی کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوا ۔ وہ 95 برس کے تھے ۔ سابق چیف منسٹر تنفسی مسائل سے دوچار تھے اور انہیں چند روز قبل دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ ان کے پسماندگان میں فرزند اور شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھ بیر سنگھ بادل اور دختر پرنیت کور شامل ہے ۔ ان کی اہلیہ سریندر کور کا 2011 ء میں دیہانت ہوا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ ملک بھر سے تعزیتی پیامات کا سلسلہ جاری ہے ۔