سابق چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کو کانگریس قائدین کا خراج

   

تلنگانہ جدوجہد میں آنجہانی قائد کے رول کا تذکرہ
حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کی 25 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اندرا پارک کے قریب واقع چنا ریڈی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ہمہ مذہبی تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر چنا ریڈی کے فرزند سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے تقریب کی نگرانی کی ۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جئے سمہا ریڈی ، سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ ، سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا ، رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو، کانگریس کے دیگر قائدین کے علاوہ ڈاکٹر چنا ریڈی کے افراد خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ قائدین نے ریاست کی ترقی کیلئے ڈاکٹر چنا ریڈی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر چنا ریڈی نے علحدہ تلنگانہ تحریک کی قیادت کی تھی اور ان کی شروع کردہ تحریک کے نتیجہ میں علحدہ ریاست کی تشکیل ممکن ہوسکی۔ آنجہانی قائد نے چیف منسٹر کی حیثیت سے تمام طبقات کی یکساں ترقی کے اقدامات کئے تھے۔ ر