میدک۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کے بانی سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ 71 ویں سالگرہ تقریب میدک ضلع بی آر ایس پارٹی دفتر پر جوش و خروش کے ساتھ صدر ضلع بی آر ایس سابق رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سالگرہ کیک کاٹا گیا اور احاطہ آفس میں شجر کاری کی گئی۔ بعد ازاں پدما دیویندر ریڈی اور ان کے خاوند سینئر بی آر ایس قائد ایم دیویندر ریڈی نے چندر شیکھر راؤ کے کیمپ آفس ایراولی پہنچ کر شخصی طور پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ پدما دیویندر ریڈی نے میدک کیمپ آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کا آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنا یقینی ہے اور چندر شیکھر راؤ وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ تلنگانہ ریاست اور تلنگانہ کی عوام کی ترقی ہوگی۔ اس پروگرام میں سابق صدر نشین بلدیہ بٹی جگپتی سابق صدر نشین بلدیہ ایم ملکارجن گوڑ، صدر میدک ٹاؤن ٹی آر ایس ایم انجنیلو، سابق کونسلرس آر کے سرینواس، کرشنا ریڈی، جئے راج، وشوم اور محمد فاضل، زبیر مہتاب، محمد اسماعیل، کے سائلو، موچی کشن، مایا ملیشم، جی کرشنا گوڑ، آر آر دیواکر، سید صادق، رادھا، بی کشور، میر اصغر علی، چندرا کلا کے علاوہ بی آر ایس قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔