حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر یکم فروری کو اسمبلی میں اسپیکر کے چیمبر میں اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے بعد کے سی آر اپنے فارم ہاوز میں زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی کولہے کی ہڈی میں فیکچر آگیا تھا ۔ سرجری کی وجہ سے وہ ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر دستیاب نہیں تھے ۔ اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں اور اسمبلی پہونچنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ بی آر ایس کے ذرائع نے بتایا کہ یکم فروری کو اچھا دن ہونے کی وجہ سے کے سی آر نے اسی دن اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کے سی آر نے اسمبلی حلقہ جات گجویل اور کاماریڈی سے مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں کاماریڈی میں شکست ہوگئی تھی اور وہ اسمبلی حلقہ گجویل سے تیسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔۔2