لکھنؤ: اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کلیان سنگھ کا ہفتہ کو دیر رات گئے انتقال ہو گیا۔ انہوں نے لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی ہسپتال میں آخری سانس لی۔ کلیان سنگھ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بیمار تھے اور ان کی حالت مسلسل نازک بنی ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کی ایک پوری ٹیم ان کی نگرانی کر رہی تھی۔ انہیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا اور ہائی پریشر آکسیجن بھی دینی پڑ رہی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ 4 جولائی کو کلیان سنگھ کو ایس جی پی جی آئی لکھنؤ میں داخل کیا گیا تھا۔ آخری ایام میں انہیں راجستھان کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور فی الحال وہ فعال سیاست سے دور تھے۔ مختلف قائدین نے اظہار تعزیت کیا ۔