سابق ڈائرکٹر اور فارماسسٹ کے غیر محسوب زائد از 4کروڑ ضبط

,

   

انشورنس میڈیکل سرویس اسکام
رئیل اسٹیٹ شعبہ میں سرمایہ کاری کا انکشاف ، مزید تحقیقات جاری

حیدرآباد۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ای ایس آئی اسکام میں ملوث افراد کے قبضہ سے 4.47 کروڑ روپئے نقد رقم برآمد کرلی ہے ۔ ای ایس آئی کے سابق ڈائرکٹر دیویکا رانی اور فارماسسٹ ناگا لکشمی کی اطلاع پر ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کے دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے بڑی رقم کو ضبط کیا گیا۔ بیورو کے عہدیداروں نے بتایا کہ ستمبر 2019 میں دیویکا رانی اور اس کے شوہر گرو مورتی کو اینٹی کرپشن بیورو نے ای ایس آئی اسکام میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ مذکورہ افراد کے خلاف حیدرآباد میں غیر محسوب اثاثہ جات کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے حیدرآباد، کڑپہ اور تروپتی میں 100 کروڑ سے زائد کی املاک کو ضبط کیا گیا ۔تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دونوں نے بھاری رقم رئیل اسٹیٹ شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کی تھی اور اس مقصد کے لئے ایک کمپنی کو یہ رقم دی گئی تھی ۔ اس رقم سے 6رہائشیفلیٹس اور تقریباً 15ہزار مربع فیٹ کمرشیل جگہ اپنے خاندان کے ارکان کے نام پر خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔