میرٹھ : اترپردیش کے سابق کابینی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر معراج الدین احمد کا ہفتہ کی شام انتقال ہوگیا۔ وہ 67برس کے تھے ۔ ڈاکٹر احمد وہ کچھ وقت سے بیمار چل رہے تھے ا ور انہیں گذشتہ 10جنوری کونئی دہلی واقع ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ہفتہ کی شام تقریبا 4بجے ڈاکٹر احمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ان کے انتقال سے سیاسی و سماج حامیوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ڈاکٹر احمد کو ایک منکسرالمزاج اور عوام کے مفاد کے تئیں وقف لیڈر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کے والد پدم شری حکیم سیف الدین احمد کی ادبی خدمات کے لئے ایک الگ شناخت تھی اور ڈاکٹر احمد نے اسے آگے بڑھانے کا کام کیا۔ وہ اترپردیش کی ملائم حکومت میں آبپاشی کے وزیر تھے ۔ ڈاکٹر احمد لواحقین میں ملیحہ احمد، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔