سابق کانگریس رکن اسمبلی کلپنا پرولیکر کا انتقال

   

اندور،2جنوری(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رہنمااور سابق رکن اسمبلی کلپنا پرولیکر کا آج طویل علالت کے بعد مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اجین پارلیمانی حلقے کے مہدپور سے سابق رکن اسمبلی پرولیکر کو یہاں ملٹی آرگن فیلیر ہونے کی وجہ سے گزشتہ 21دسمبر کو داخل کرایا گیا تھا۔مسلسل حالت بگڑنے کی وجہ سے انہیں وینٹیلیٹر پر رکھاگیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ کلپنا پرولیکر مدھیہ پردیش کی سیاست میں اپنے تیز ترار رویہ اور جارحانہ رخ کے لئے مقبول تھیں۔یہاں اسپتال میںمتعدد لوگ ان کے آخری دیدار کے لئے پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق ان کے جسد خاکی کو یہاں سے مہد پور لے جایا جائے گا،جہاں آج ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔