سابق کرکٹر ریاض شیخ کورونا سے فوت

   

کراچی۔3جون(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ اسپنر ریاض شیخ انتقال کر گئے تھے ۔ دریں اثناء سابق ٹسٹ کپتان معین خان، راشدلطیف، سرفراز احمد، جاوید میانداد، وسیم باری، ظہیرعباس، فیصل اقبال، توصیف احمد اور پروفیسر اعجاز فاروقی سمیت دیگر نے ریاض شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔