حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآبادی سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن بہت جلد بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی جے پی کے قومی قائدین ، وی وی ایس لکشمن سے رابطے میں ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لکشمن کو بی جے پی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ فی الحال ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلہ میں وی وی ایس لکشمن دبئی میں ہے ۔ واپسی کے بعد وہ بی جے پی کے قومی قائدین کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے او آئندہ عام انتخابات میں وہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کسی ایک اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ سال 2012 میں وی وی ایس لکشمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی اور آئی پی ایل میں سن رائیزرس حیدرآباد ٹیم میں منیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔ ن
