نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڑ ٹیم انڈیا کا نیا ہیڈ کوچ نامزدکیا گیا ہے ۔ ٹی ٹوینٹی عالمی مقابلہ کپ کے بعد موجودہ کوچ روی شاستری کی مدت کار ختم ہورہی ہے ۔ دراوڈ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز سے ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔ راہل دراوڈ فی الحال بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ کئی جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا کریڈٹ انہیں دیا جاتا ہے ۔ دراوڈ کا قرار پہلے 2023 تک کیلئے ہوگا۔