سابق کپتان گنگولی پولیس عہدیدار بن گئے

   

کولکتہ : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی ماڈلنگ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈری کھلاڑی نے اس سے قبل متعدد اشتہاری شوٹ کے لیے ماڈلنگ اور داداگیری نامی گیم شو کی میزبانی کی ہے۔اب ماضی کے کھلاڑی اداکاری کے میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ویب سیریز خاکی 2 کے ٹریلر میں گنگولی کو پولیس کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ نیٹ فلکس کی ویب سیریز خاکی 2 کی اشتہاری ویڈیو میں سابق کپتان کو پولیس عہدیدارکے لباس میں دیکھ کر شائقین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نئی ویب سیریز میں سابق کپتان گنگولی پولیس آفسرکا کردار نبھائیں گے۔