سابق کے سی آر حکومت کی گروہا لکشمی اسکیم منسوخ 6 ضمانتوں کے تحت مکانات کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے کی اجرائی کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے سابق کے سی آر حکومت کی گروہا لکشمی ہاؤزنگ اسکیم پر عمل آوری روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری عمارات و شوارع کے ایس سرینواس راجو نے جی او ایم ایس 48 جاری کیا۔ تلنگانہ موجودہ حکومت کی جانب سے اراضی رکھنے والے غریبوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے نئی اسکیم متعارف کرنے کے پیش نظر سابق گروہا لکشمی ہاوزنگ اسکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ذاتی اراضی رکھنے والے غریبوں کو حکومت کی جانب سے 3 لاکھ روپئے صد فیصد سبسیڈی کے طور پر جاری کئے جارہے تھے۔ سابق حکومت نے 4 لاکھ مکانات کی تعمیر کیلئے فی کس 3 لاکھ روپئے امداد کے تحت یہ اسکیم شروع کی تھی۔ اسکیم کے تحت آن لائن پورٹل کے ذریعہ 212095 استفادہ کنندگان کو امدادی رقم جاری کی گئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ہاؤزنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر نے حکومت کو بتایا ہے کہ 6 ضمانتوں پر عمل آوری کا جو اعلان کیا گیا اس میں ہاؤزنگ اسکیم شامل ہے۔ کانگریس حکومت کی اسکیم کے تحت ذاتی اراضی پر مکان کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت سے سابق گروہا لکشمی اسکیم کو ختم کرنے اور سابق میں ضلع کلکٹرس کی جانب سے دی گئی منظوریوں کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی جس کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے۔ ضلع کلکٹرس کی جانب سے آن لائن پورٹل پر منتخب استفادہ کنندگان بھی کالعدم قرار پاتے ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر ہاؤزنگ کارپوریشن کو احکامات پر عمل آوری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔1 پون کلیان کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر کی اہم شخصیتوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ جنا سینا کے سربراہ اور فلم اسٹار پون کلیان کو مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ آر ایس ایس کے علاقائی سمپرک پرمکھ ایم جگن نے پون کلیان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے دعوت نامہ حوالے کیا۔ اس موقع پر وشوا ہندو پریشد کے آرگنائزنگ سکریٹری سرینواس ریڈی اور آر ایس ایس کے رہنما پورنا پرگنا موجود تھے۔ ان قائدین نے رام مندر کی تعمیر سے متعلق تفصیلات سے پون کلیان کو واقف کرایا۔ تلگوریاستوں میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ملنے والے پون کلیان پہلے قائد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ریاستوں میں آر ایس ایس نے اہم سماجی شخصیتوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1