حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے سابق گورنر متحدہ آندھرا پردیش کمود بین جوشی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا پیر کو دیہانت ہوگیا تھا ۔ گورنر نے کمودبین جوشی کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائے ۔ راج بھون میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ کمودبین جوشی کا کل 88 برس کی عمر میں دیہانت ہوگیا تھا ۔ وہ 1985 سے 1990 تک متحدہ آندھرا پردیش کی گورنر رہی تھیں ۔ وہ ریاست کی دوسری خاتون گورنر تھیں ۔۔