نئی دہلی : ہندوستانی سابق ہاکی کھلاڑی اور کوچ ایم کے کوشک آج یہاں کورونا سے متاثر پائے گئے جس کے بعد انہیں دواخانہ میں داخل کردیا گیا۔ 1980ء میں ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے 66 سالہ کھلاڑی کو جسم میں آکسیجن کی کمی کی شکایت کے بعد دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔