ساتھی خاتون ٹیچر کا قتل کرنے والے شخص کو عمر قید

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ساتھی خاتون ٹیچر کا قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی عدالت نے سال 2015 ء کے ایک مقدمہ میں آج فیصلہ سنایا ہے اور مجرم 30 سالہ شیوا پرساد کو عمر قید کی سزاسنائی ہے ۔ میڑپلی پولیس نے آج اس کیس میں چار شیٹ داخل کیا ۔ سال 2015 ء 24 مارچ کے دن شیوا پرساد نے ان کی ساتھی خانگی اسکول ٹیچر سری دیوی 32 سال کو اس کے مکان میں زندہ جلا دیا تھا ۔ سری دیوی کے شوہر ستیہ نارائنا نے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ سری دیوی اور شیوا پرساد ایک خانگی اسکول میں ساتھی ٹیچرس تھے اور ان دونوں کے درمیان رقمی لین دین کے معاملات بھی جاری تھے ۔ ایک مرتبہ دونوں کے درمیان بحث و مباحثہ کو دیکھ کر ستیہ نارائن نے شیوا پرساد کو اس کی بیوی سے دور رہنے کے لئے پابند بھی کیا تھا ۔ تا ہم شوہر کی غیر موجودگی میں وہ ساتھی خاتون ٹیچر سے ملاقات کیلئے اس کے گھر آتا تھا ۔ 24 مارچ 2015 ء کے دن بھی شیوا پرساد سری دیوی کے گھر آیا ۔ اس وقت وہ مکان میں اکیلی تھی ۔ اس لئے پانی پلانے کی خواہش کی اور جیسے ہی خاتون باورچی خانہ میں گئی اس نے باورچی خانے میں داخل ہوکر سری دیوی پر حملہ کیا اور کیروسن ڈال کر اسے جلادیا ۔ پولیس نے اس مقدمہ میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد آج چار شیٹ داخل کی گئی۔