ساتھی مسافرین کو تکلیف دینے پر ایک شخص کو فلائٹ سے اتاردیا گیا

   

چینائی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سے کولمبو جانے والی فلائٹ سے آج ایک مسافر کو اتاردیا گیا جو جہاز میں یوگا اور ورزش کرتے ہوئے دوسرے مسافروں کو پریشان کررہا تھا۔ جہاز کے عملہ نے مسافر سے ایسا نہ کرنے کی بارہا درخواست کی تھی۔ پولیس کے مطابق مسافر ذہنی طور پر معذور دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ وارانسی سے کولمبو جانے کے لیے چینائی پہنچا تھا۔ دوسرے مسافرین کے لیے مشکلات پیدا کرنے پر سی آئی ایس ایف کی مدد سے اس کو جہاز سے اتارکر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔