ساتھی ملازمین کی ہراسانی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) علاج کیلئے چھٹی کی درخواست ایک ملازم کیلئے خودکشی کا سبب بن گیا۔ ساتھی ملازمین کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ انیل کمار نے مادھو ریڈی فلائی اوور کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق انیل کمار نے ایک خودکشی نوٹ لکھا جس میں آفس کے تین افراد آنندم، نتیندرا اور راج شیکھر کا ذکر کیا اور اس کی خودکشی کی وجہ ان کی ہراسانی بتایا۔ انیل کمار شمس آباد میں واقع ویلوری کوریئر کمپنی میں سال 2018 سے ملازمت کرتا تھا جو اس کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر کے پوسٹ پر فائز تھا۔ لنگس انفیکشن سے پریشان انیل کمار نے علاج کے لئے چھٹی لگائی تھی تاہم یہ تین افراد اس کو ہراساں کررہے تھے۔ کام کے بغیر تنخواہ نہ دینے اور دوسری ملازمت اختیار کرنے دھمکی دیتے ہوئے انیل کمار کو ہراساں کیا جارہا تھا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع