ساتھی ورکرس کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ساتھی ورکروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 39 سالہ وانی جو ہتسناپور علاقہ کے ساکن مدھو سدن ریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ وانی جہاں کام کرتی تھی اس مقام پر ساتھی ورکر اس کو ہراساں کر رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر وانی نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع