حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) ساتھی کی موت سے دلبرداشتہ ایک ساتھی نے خودکشی کرلی ۔ مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 44 سالہ سنتوش کمار نے خودکشی کرلی ۔ سنتوش کمار کے ساتھی نے 6 ماہ قبل خودکشی کرلی تھی اور اس وقت سے کمار ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس کی ذہنی حالت بگڑ گئی تھی اور اس کا علاج جاری تھا ۔ کمار کے رشتہ داروں نے اسے ایرہ گڈہ ہاسپٹل سے رجوع کیا تھا اور علاج جاری تھا کہ اس دوران کل سنتوش کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مارکٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع