ساتھی کے ہاتھوں ساتھی کا قتل

   

حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک ساتھی نے ایک ساتھی کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ مان سنگھ جو پیشہ سے مزدور تھا میاں پور کلوری ٹمپل کے قریب لیبر کیمپ میں رہتا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا ہم وطن بہار سے تعلق رکھنے والا ساتھی اروند بھی رہتا تھا۔ کام کے متعلق دونوں میں بحث و تکرار ہوئی تھی اور گذشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔ 7 جولائی کو پیش آئے جھگڑے کے بعد اروند نے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور کل رات مان سنگھ سے جھگڑا کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصرو ف تحقیقات ہے۔ع