سات اضلاع کی جھیلوں کے بارے میں نومبر تک نوٹیفکیشن کی اجرائی

   

کمشنر ایچ ایم ڈی اے کی کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔5۔ ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) نے رنگا ریڈی ، میڑچل ، سنگا ریڈی ، حیدرآباد ، سدی پیٹ ، میدک اور بھونگیر اضلاع کے تحت آنے والے 269 جھیلوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی اجرائی کی تیاریاں کرلی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں موجود 269 جھیلوں اور تالابوں کے موجودہ موقف کے بارے میں یکم نومبر تک نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ کمشنر ایچ ایم ڈی اے سرفراز احمد نے کلکٹرس اور ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں 7 اضلاع کے عہدیداروں سے نوٹیفکیشن کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ جلد سے جلد جھیلوں کے بارے میں تفصیلات روانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ 7 اضلاع میں جھیلوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اضلاع سے 269 ابتدائی نوٹیفکیشن موصول ہوئے جن میں سے 65 جھیلوں کا سروے کیا گیا ۔ 239 ابتدائی نوٹیفکیشنس میں 30 نوٹیفکیشن شائع کئے گئے ۔ 1