نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں چلائی جا رہی خودسپردگی پالیسی’’ماڑ بچاؤ ابھیان‘‘ کے تحت چہارشنبہ کو سات خواتین نکسلیوں سمیت 29 ماؤنوازوں نے خودسپردگی کی۔ پربھات کمار ایس پی نے کہا کہ کوتول علاقے کے ماؤنوازوں نے پہلی بار خودسپردگی کی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کی وجہ سے مقامی نکسلیوں میں شدید غصہ ہے ۔