٭ امریکہ کے ایک سات سالہ لڑکے کو اُس وقت ہاسپٹل میں شریک کرنا پڑا جب اُس نے حادثاتی طورپر ایپّل ایئرپوڈس کا ایک پوڈ نگل لیا جو اُس کی والدہ نے اُسے کرسمس کے موقع پر بطور تحفہ دیا تھا ۔ ڈاکٹرس نے لڑکے کا ایکسرے لیا جہاں مذکورہ وائرلیس ہیڈسیٹ لڑکے کی پسلیوں کے نیچے پایا گیا اور لڑکے کی والدہ کو تیقن دیا کہ آپریشن کی ضرورت نہیں بلکہ ہیڈسیٹ رفع حاجت کے وقت ازخود باہر آجائے گا ۔ لڑکے کی والدہ نے اطمینان کی سانس ضرور لی ہے لیکن یہ عزم بھی کیا ہے کہ آئندہ وہ اپنے بیٹے کو ایئرپوڈس کبھی نہیں دے گی ۔