سات لاکھ یوکرینی جرمنی پہنچے

   

برلن ۔ ایک جرمن اخبار کے مطابق یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم ازکم 7لاکھ یوکرینی مہاجرین جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں رجسٹرڈ لئے گئے ان یوکرینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد دیگر یورپی ممالک کی طرف بھی کوچ کر گئی ہے۔ اس میں سے کچھ یوکرینی واپس وطن بھی لوٹ چکے ہیں۔ جرمنی میں رجسٹر کئے گئے ان مہاجرین میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔