جئے پور: راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں گزشتہ کئی سالوں سے رہ رہے سات پاکستانی تارکین وطن کو آج ہندوستان کی شہریت دے دی گئی۔ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرا نے جمعہ کو ضلع کلکٹریٹ میں تین جوڑے سمیت سات پاک بے گھر لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دی گئی۔ مسٹر نہرا نے سبھی کو ہندوستان کی شہریت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تمام ملک کی خدمت کرتے ہوئے ایک اچھے شہری کے طور پر اس کی ترقی میں تعاون دیں گے ۔جن پاکستانی لوگوں کو شہریت دی گئی ان میں سے کچھ سات سال سے تو کچھ 15 سالوں سے یہاں رہ رہے تھے ۔ یہ سبھی پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک اور عدم تحفظ کی وجہ سے یہاں آگئے تھے ، اب ہندوستانی شہری کہلانے کی خوشی ان کے چہرے سے صاف نظرآرہی تھی۔
