لندن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سابق وزیرداخلہ ساجد جاوید کو اپنے پہلے کابینی تقرر میں وزیرفینانس کی حیثیت سے فلپ ہیمنڈ سے جائزہ حاصل کرنے کیلئے نامزد کیا ہے۔ حکومت نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ جاوید سابق میں بینکر بھی رہ چکے ہیں۔ پی ایم جانسن نے ڈومینک راب کو نیا وزیرخارجہ بنایا ہے۔
