ساجد عبدالجلیل صدر ٹی ایس پی ٹی اے کی ضلع ڈی ای او سنگاریڈی وینکٹیشورلو سے ملاقات

   

سنگاریڈی 16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ساجد عبدالجلیل صدر تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن ( ٹی ایس پی ٹی اے ) ضلع سنگاریڈی نے جناب آر بھاشیا ضلع جنرل سیکریٹری ٹی ایس پی ٹی اے کے ہمراہ دفتر تعلیمات سنگاریڈی پہنچ کر ضلع ڈی ای او وینکٹیشورلو سے خیر سگالی ملاقات کی اور سال 2022 گرمائی تعطیلات میں انٹر میڈیٹ امتحانات میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ای ایل کی عاجلانہ منظوری کیلئے احکامات جاری کرنے نمائندگی کی جس پر ڈی ای او نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا بعد ازاں ساجد عبدالجلیل صدر اور بھاشیا جنرل سیکریٹری نے ضلع ڈی ای او وینکٹشورلو کی گلپوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی۔