ساحلی آندھرا پردیش و رائلسیما میں 48 گھنٹوں تک بارش کا امکان

   

امراوتی ۔ محکمہ موسمیات نے آدنھرا پردیش کے کچھ حصوں میں آئندہ 48 گھنٹوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے علاقوں میں ہوا کے دباو میں کمی آئی ہے جس کے اثر سے ریاست میں تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ کہا گیا کہ گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران گنٹور ضلع کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ ہوئی ۔ کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔