حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ 3دسمبر تک جنوبی ساحلی آندھراپردیش کے تمام مقامات اور رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ 2دسمبر تک جنوبی ساحلی اے پی کے اضلاع پرکاشم اور نیلور کے بعض مقامات اور رائل سیما کے کڑپہ ضلع میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔