ساحل خان سے سوال کرنے پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

ممبئ : 15000 کروڑ کے مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں گرفتار سابق اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان سے سوال کرنا ایک ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی شاہد انصاری کو اس وقت بھاری پڑ گیا گیا جب ساحل خان کے ایک حمایتی کرن نے سوال کرنے منع کیا لیکن شاہد انصاری نے اپنے سوالات جاری رکھے ۔ ساحل خان کو کرائم برانچ نے شیوڑی کورٹ میں 8 مئی کو پیش کیا تھا اس دوران صحافی شاہد انصاری نے ساحل خان سے یہ سوال کیا تھا کہ مہا دیو ایپ جانچ میں وہ پولیس کی تفتیش میں تعاون کیوں نہیں کے رہے اور کیا وہ الومیناٹی کے کارکن ہیں۔ دو دن بعد کرن نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹا گرام سے ایک پوسٹ شیر کی جس میں کرن نے 8 مئی کی ویڈیو جیسے شاہد انصاری نے خود ریکارڈ کی تھی اُسے شیئر کرتے ہوئے شاہد انصاری کو جم کر نہ صرف گالیاں دی بلکہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔شاہد انصاری نے اس بارے میں مقامی پولیس تھانے آزاد میدان میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد صحافیوں کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین کے تحت ملزم کرن کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔