ساحل پر عید منانے والے سینکڑوںروہنگیا مہاجرین گرفتار

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی پولیس نے ساحل پر عید منانے والے 450روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روہنگیا مہاجرین کو اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیںہے۔ بنگلہ دیش میں پولیس چند ماہ کے دوران میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں غیر قانونی قرار دے کر 3ہزار دکانیں اور چند مقامی نجی اسکول منہدم کر چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق ساحل سے گرفتار کیے گئے روہنگیا باشندوں کو جلد واپس ان کے کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔