ساحل کی پینٹنگ میں ‘خوفناک راز’، سوربھ کی قربانی دی گئی؟

   

میرٹھ :سوربھ سنگھ راجپوت کو اتر پردیش کے میرٹھ میں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ اس واردات کو سوربھ کی بیوی مسکان نے اپنے عاشق ساحل کے ساتھ مل کر انجام دیا۔ پہلے اسے قتل کیاگیا، پھر لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈرم میں بند کیا گیا۔ پولیس نے مسکان اور ساحل کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم ساحل کے کمرے سے پراسرار پینٹنگ برآمد ہوئی۔ اس پینٹنگ پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اب مشہور نجومی انکت چودھری نے اس پینٹنگ پر بڑا دعویٰ کیا ہے۔نجومی انکت چودھری کے مطابق یہ پینٹنگ کوئی عام آرٹ ورک نہیں ہے بلکہ تنترکی رسم کا حصہ ہے۔ یہ تانترک عمل خاص طور پر نام، شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی تانترک رسم نیپال یا بنگال میں کی جاتی ہے۔ اس تانترک رسم میں پانچ سروں کی قربانی دی جاتی ہے۔ اسے ‘پنچ منڈ تنتر سادھنا’ کہا جاتا ہے۔ اس کے دوسرے نام بھی ہیں جوکہ ایک انتہائی خطرناک اور اعلیٰ سطحی تانترک عمل ہے۔ پنچ منڈ تنتر سادھنا زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جوجلد نام اور پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔