سادھووں کی ہلاکت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے : پرینکا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے آج مطالبہ کیا کہ یو پی کے بلند شہر میں دو سادھووں کی ہلاکت کی جامع تحقیقات کروائی جائیں۔ انہیں ایک مندر میں حالت نیند میں قتل کردیا گیا تھا ۔ پرینکا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ کسی کو بھی اس مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے ۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جامع تحقیقات کرواتے ہوئے ساری حقیقت کو منظر عام پر لائے ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسی کو بھی اس مسئلہ پر فی الحال سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔