حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینہ کے کینسر سے صحتیاب ہونے والی سارا تھامس وہ پہلی فرد بن گئی ہیں جنہوں نے انگلش چینل کو چار مرتبہ لگاتار بغیر رکے عبور کیا ہے ۔ 37 سالہ امریکی تیراک نے 54 گھنٹوں میں 215 کیلومیٹر تک پیراکی کی ہے ۔ سابق میں چار پیراکوں نے تین مرتبہ بلا رکے انگلش چینل عبور کیا تھا تاہم سارا نے چار مرتبہ ایسا کرکے کارنامہ انجام دیا ہے ۔سارا کو 2017 میں سینہ کے کینسر کا پتہ چلا تھا ۔ جس کے بعد انہوں نے کیمو تھیراپی اور پھر آپریشن کروایا تھا ۔