سارا علی خان کا ’’ووگ‘‘ میگزین کیلئے ہاٹ فوٹو سیشن

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ ایکٹریس سارا علی خان نے اپنی پہلی فلم کیدرناتھ سے ہی فلم انڈسٹری میں الگ پہچان بنائی ہے۔ اپنے بے باک انداز کے ساتھ ساتھ سارا اپنی لولائف کو لے کر بھی سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں سارا علی خان نے ’’ووگ‘‘ میگزین کے لئے ہاٹ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وئرل ہو رہی ہیں سارا علی خان نے یہ فوٹو شوٹ ووگ (انڈیا) کے ایڈیشن کے لئے کروایا ہے۔ اس شوٹ کو پرینکا کپاڈیہ کی جانب سے اسٹائل کیا گیا ہے جس میں سمبھا گرل بیحد ہاٹ اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سارا علی خان انڈسٹری میں ابھی صرف دو فلمیں کرچکی ہیں، لیکن وہ پہلے سے ہی سبھی فیشن کرٹیکس کی پسند رہی ہیں۔