سارا ٹیلر کرکٹ سے سبکدوش

   

لندن۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کی تاریخ کی سب سے باصلاحیت ویمن وکٹ کیپر سارا ٹیلر نے کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔30 سالہ انگلش کرکٹر نے 2006ء میں 17 سال کی کم عمری میں پہلا مقابلہ کھیلا تھا اور تمام فارمیٹس کے 226 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ انہوں نے ذہنی تھکاوٹ کے مرض کی وجہ سے کھیل سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔