سارقوں کیخلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے تین سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ان بدنام زمانہ عادی سارقین کے خلاف کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے آج پی ڈی ایکٹ کے احکامات جاری کردیئے ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ اندراوت سریش ساکن الماس گوڑہ متوطن کرنول ۔ 26 سالہ جے سنتوش نائیک ساکن رکھشا پور ساکن کرنول اور 29 سالہ کے رمیش ساکن چمپا پیٹ متوطن میدک کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ پولیس کے مطابق سریش (21) وارداتوں میں ملوث ہے جو اس نے رچہ کنڈہ اور سائبرآباد میں انجام دی تھیں اور جے سنتوشی نائیک سرقہ کی 39 وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ کے رمیش 17 وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ میرپیٹ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے /16 اکٹوبر 2019 ء کے دن انہیں گرفتار کرلیا تھا اور ان کے قبضہ سے 6 لاکھ 58 ہزار 720 روپئے کل مالیتی اشیاء میں 10.4 تولہ سونا ، 3 کیلو 38 گرام چاندی اور 40 ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا تھا اور خاطیوں کو جیل منتقل کردیا تھا جن کے خلاف کمشنر نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔