حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے سرقہ اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ٹولی کو سزا سنائی ہے ۔ تین سال کی سزا اور 5000 روپئے جرمانہ عائد کرنے کا عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ۔ ایل بی نگر پولیس نے آج ایل بی نگر کے ایک مقدمہ میں چارج شیٹ داخل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اچوکھا ساکن بلند شہر اترپردیش 30 سالہ سونی والکمی ساکن نوئیڈا اور 25 سالہ پرنیت چودھری ساکن موہن نگر کتہ پیٹ کو سزا سنائی ہے ۔ اس ٹولی نے سال 2018 میں تین مختلف وارداتیں انجام دیں ۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کے گلے سے منگل سوتر چھین کر فرار ہوئے تھے اور پولیس اس کیس کی تحقیقات میں تھی ۔ ان تینوں کی گرفتاری کا بعد تحقیقات میں مزید دو وارداتوں کی انجام دہی کے انکشاف ہوا ۔ میرپیٹ میں ایک اور ایل بی نگر میں واردات انجام دی تھی ۔ پولیس کے مطابق اچوکھا 30 موتی والمکی 20 اور پرنیت چودھری 5 کیسوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ عدالت نے آج انہیں سزاء سنائی ہے ۔