حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے کشائی گوڑہ میں زیورات کی دکان میں سرقہ کرنے والی بین ریاستی بدنام زمانہ ٹولی آراریہ گینگ کے تین افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ اس آراریہ ٹولی کے 7افراد کے بشمول تین افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا جن میں 33 سالہ محمدشہباز عرف ببلو،28 سالہ محمد شاہد اور 25 سالہ محمد منظور عالم عرف پپو ساکنان آراریہ ضلع ریاست بہار کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو نافذ کردیا ۔ اس ٹولی نے 3 ستمبر کو کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک زیورات کی دکان میں سرقہ کی واردات انجام دی تھی جنہیں پولیس نے 5 ستمبر کو دھن پور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرکے چرلہ پلی سنٹرل جیل منتقل کردیا تھا۔ پولیس نے گیارہ تولہ سونا، 31,160 نقد رقم اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تین لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
