سارقین کی ٹولیاں گرفتار، 1.5 کروڑ مالیتی 77 بائیکس برآمد

   

حیدرآباد: کارخانہ پولیس نے موٹر سیکلوں کے سرقوں میں ملوث عادی سارقین کی تین ٹولیوں کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5 کروڑ مالیتی77 گاڑ یاں برآمد کر لی۔ کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ محسن عرف جیل محسن جو عادی سارق ہے وہ اپنے پانچ ساتھیوں حفیظ،سیف،فیضان اور سبحان کی مدد سے حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ میں سینکڑوں گاڑیوں کا سرقہ کیا تھا۔ کمشنر نے کہا کہ بیگم بازار کے ہندوستان پارسل سرویس کی مدد سے گاڑیوں کو نظام آباد منتقل کیا گیا تھا۔مذکورہ افراد نے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کا سرقہ کیا تھا۔ اسی طرح تین ٹولیوں سے وابستہ 15 ملزمین کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5 کروڑ مالیتی مسروقہ گاڑیاں ضبط کر لی ۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے کارخانہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پی مدھوکر سوامی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔