سارقین کی چار رکنی ٹولی گرفتار ،مسروقہ اشیا برآمد

   

حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) نارتھ زون کی بوئن پلی پولیس نے سارقین کی چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار لاکھ مالیاتی اشیاء برآمد کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون دیپتی چندنا نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ نلیش انکش کالے متوطن پونے مہاراشٹرا اپنے دیگر ساتھیوں آکاش بھنور سنگھ راجپوت ، وشال انیل نلواڑے ، شنکر گیانیشور اڑیکلے کی مدد سے بوئن پلی ، چلکل گوڑہ اور ملکاجگری میں طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء کے سرقے کئے تھے۔ قفل شکنی سے مقفل مکانات کو نشانہ بناکر سرقہ کرتے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد مہاراشٹرا میں 23 سے زائد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ب