سارقین گرفتار مسروقہ موبائیل فون ضبط

   

حیدرآباد ۔ /12 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے عادی سارقین کی تین رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مسروقہ موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب محمد اعجاز ساکن شاہین نگر چندرائن گٹہ اور اس کے دو ساتھی سید ساجد اور مرزا فاروق بیگ الماری تیار کرنے والی کمپنی میں کام کیا کرتے تھے اور حالت نشہ میں آٹو میں گھومتے ہوئے پاسنجروں اور راہ چلتے راہگیروں کے موبائیل فون اور نقد رقومات کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سارقین کے خلاف پولیس اسٹیشن گچی باؤلی ، مادھاپور ، فلک نما اور پہاڑی شریف میں سرقہ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ گرفتار سارقین کے قبضے سے 5 مسروقہ موبائیل فون اور ایک آٹو بھی ضبط کرلیا ہے ۔