حیدرآباد ۔ مکانات میں سرقہ کرنے والے ایک جوڑے کو میر پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سنگاریڈی ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی 40 سالہ سدھارت ڈیویڈ اور اس کی بیوی 38 سالہ آرتی ڈیویڈ کے ساتھ پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا۔ جو مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا حفیظ پیٹ کے علاقہ میں رہتا ہے۔ جن کا تعلق اولڈ بس اسٹانڈ سنگاریڈی علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ سدھارت ڈیویڈ اپنی بیوی آرتی ڈیویڈ کے ہمراہ وارداتیں انجام دیتا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے دیڑھ تولہ طلائی زیورات، 10 ہزار روپے نقد رقم 2 سیل فون کو ضبط کرلیا۔