سارق کا ایڈس پھیلانے کا دعویٰ، پولیس کی تفتیش پر انکشاف

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہریوں کو ایڈس سے متاثر کرنا ہی میرا مقصد ہے اور میرا نشانہ پورا ہونے میں مزید وقت درکار ہوگا۔ یہ حیرت انگیز انکشاف کسی سائنسداں یا اسکالر یا دہشت گرد نے نہیں کیا بلکہ ایک چور نے کیا جس کو اپل پولیس نے چوری کے معاملہ میں گرفتار کرلیا۔ اپل پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جب جیمس نامی سارق کو حراست میں لیا تو پہلے اسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور سرقہ کی وارداتوں کے متعلق اس سے پوچھ تاچھ کا آغاز کیا۔ اس دوران جیمس کے دعویٰ سے پولیس دھری کی دھری رہ گئی چونکہ جیمس نے خود کو ایڈس سے متاثرہ مریض بتایا اور کہا کہ وہ تقریباً 300 افراد کو ایڈس سے متاثر کرچکا ہے۔ اپنی مصروفیت کو بڑی شان سے پولیس کے سامنے بیان کرتے ہوئے جیمس نے پولیس کو بتایا کہ وہ دن میں آٹو چلاتا ہے اور رات میں چوریاں کرتا ہے اور ان ذرائع سے ہونے والی آمدنی کو عیاشی میں خرچ کرتا ہے۔ جسم فروش خواتین سے جنسی وابستگی کے ذریعہ وہ ایڈس پھیلارہا ہے۔ تاہم پولیس نے جیمس کی باتوں اور اس کے دعویٰ کی تصدیق نہیں کی اور جیمس پر جنونی ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع