سارق کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ میں زخمی کانسٹبل کی موت

   

جے پور: ضلع اسپیشل ٹیم (ڈی ایس ٹی) کے کانسٹبل پرہلاد سنگھ (34 سالہ) جو راجستھان کے دوسہ میں ایک موٹر سائیکل سارق کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا، جمعہ کو یہاں کے ایس ایم ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع کے سکندرا تھانہ علاقہ کے ریتا گاؤں میں چہارشنبہ کی صبح 8.45 بجے ٹیم کا دو موٹر سائیکل چوروں سے مقابلہ ہوا۔ پولیس کانسٹیبل پرہلاد سنگھ کو انکاؤنٹرکے دوران ایک بدمعاش نے سر میں گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق پرہلاد سنگھ ریتا گاؤں میں باجرے کے کھیت میں داخل ہوا تھا جب وہ ایک موٹر سائیکل چورکا پیچھا کررہا تھا، جس نے ہتھیار لے کر سنگھ کے سر میں گولی مار دی۔ ایک زخمی سنگھ کو فائنانس کمپنی کی جیپ میں دوسہ اسپتال بھیجا گیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں دوپہر جے پورکے ایس ایم ایس ہسپتال رجوع کردیا گیا۔