سارک کو سرحد پار دہشت گردی کے چیلنج پر قابو پانا چاہئے: وزیر خارجہ جئے شنکر

,

   

٭ وزیر خارجہ ہند جئے شنکر نے کہا کہ سارک کو تین اہم چیلنجس پر قابو پانا چاہئے جن میں سرحد پار دہشت گردی، رابطہ کو روکنا اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنا شامل ہے، تب ہی جنوبی ایشیائی خطے میں امن، خوشحالی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک غیررسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جئے شنکر نے ہندوستان کے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی ان کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔