سارہ اور بھائی ابراہیم کا ریمپ پرایک ساتھ واک

   

ممبئی، 5 اکتوبر (آئی این ایس) بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ بہن بھائیوں میں سے ایک جوڑی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پہلی بار مل کر ریمپ پر چلے اور انہوں نے ایک جیسا لباس زیب تن کیے۔ تاہم جو چیز سارہ کے لیے اس تجربے کو انتہائی خاص بناتی تھی وہ یہ تھی کہ جیسے ہی وہ ریمپ پر چل رہے تھے، ابراہیم نے کہا، سِسٹر، آئی لو یو۔ کیدرناتھ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اس تقریب کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ جب وہ ڈیزائنر ابھی نَو مشرا کے شو اسٹاپرکے طور پر سامنے آئیں، سارہ ایک رائل لہنگے میں دلکش دکھائی دیں جس کے رنگ زنگ آلود نارنجی کے تھے اور جس پر ہاتھ سے کیے گئے آئینے، سِکنز، زری اور ریشم کے کام کی نقش و نگار تھی۔ بھائی ابراہیم نے اسی رنگ کی شیروانی زیب تن کی جو مٹیالے سنہری کاتان سلک سے بنی تھی، جس پر آئینے کے ساتھ ریشم اور زری کی نفیس کشیدہ کاری کی گئی تھی۔فلم اترنگی رے کی اداکارہ نے اس تجربے کو الفاظ میں بیان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، ایک یادگار رات بھائی کے ساتھ ۔ خاص طور پر جب انہوں نے ریمپ پرکہا سِسٹر، آئی لو یو ۔انہوں نے مزید لکھا،ابھی نَو مشرا کے لیے دوبارہ واک کرنے سے زیادہ کیا خاص ۔