سارہ ایوراڈ قتل معاملہ : مقدمہ کی سماعت اکتوبر میں

   

Ferty9 Clinic

لندن : اوائل مارچ میں لندن میں قتل ہونے والی سارہ ایوراڈ کے قتل کے الزام میں وائن کوزنز پر 25 اکتوبر سے مقدمہ چلے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی ابتدائی سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔ حاضر سروس پولیس افسر وائن کوزنز پر فرد جرم جمعہ کو عائد کی گئی تھی۔وائن کوزنز کی جانب سے ضمانت کی درخواست نہیں دی گئی ہے ۔سارہ ایوراڈ کے قتل کے خلاف وسطی لندن میں زبردست احتجاج و مظاہرے کئے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ 33 سالہ مارکیٹنگ منیجر سارہ 3 مارچ کو گھر لوٹتے وقت لاپتہ ہوگئی تھی۔ سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی معاونت کے الزام میں ایک عورت کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہے ۔