ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان دل سے من موجی نکلی ہیں۔ اداکارہ جو اپنے کام کے لیے مسلسل سڑک پر رہتی ہیں، کسی نہ کسی طرح اپنے سفرکے شوق کے لیے وقت نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ حال ہی میں سارہ علی خان نے کشمیر کے پہلگام کا سفرکیا اور خود کو ٹریکنگ کی خوشیوں میں غرق کیا۔ اداکارہ طلوع آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے پہاڑی پر چڑھ گئیں۔ سارہ نے جو تصویریں اپ لوڈ کی ہیں، ان میں وہ میرون کھیلوں کے لباس میں سجیلے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پر تصاویرشائع کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کشمیر کی کلی ؟؟ کیا آپ کی گلی میں واپسی ہے؟؟؟؟اب ٹریکنگ پار میں چلی؟ دریں اثنا کام کے محاذ پر سارہ علی خان کی آخری فلم اترنگی رے کو ملک بھر کے ناظرین اور جائزہ نگاروں نے بہت سراہا تھا۔ فی الحال اداکارہ کو وکرانت میسی کے ساتھ گیس لائٹ کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ ایک بلا عنوان پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ سارہ علی خان ایک ایسی نوجوان اداکارہ ہیں جوکام اور زندگی کے توازن سے لطف اندوز ہونا جانتی ہیں۔سارہ اس وقت بالی ووڈ کی ابھرتی اسٹار ہیں ۔